Breaking News

6 سالہ ننھی کلی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید و موت کی سزا سنا دی گئی


کوٹ سادات (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماتحت عدالت نے کمسن بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت مجرم کو عمر قید اور موت کی سزا سنادی ہے۔
وہاڑی میں ماتحت عدالت نے 66 سالہ رمشا کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے مجرم پپو شاہ کے اقبال جرم کے بعد اسے عمر قید اور موت کی سزا سنادی ہے۔ مجرم نے کچھ عرصہ قبل اینٹوں کے وار  کرکے معصوم کلی کو کچل کر رکھ دیا تھا جس کا مقدمہ بچی کے والد جمیل حسین اور چچا شکیل حسین شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ 

No comments