Breaking News

پانچویں کلاس میں فیل کرنے پر ننھے طلبہ نے اساتذہ کے خلاف پریس کانفرنس کردی

خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمرود میں پانچویں کلاس کے معصوم طلباءامتحان میں فیل ہونے پر اساتذہ کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پریس کلب جا پہنچے اور اساتذہ پر اقربا پروری کا الزام عائد کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول جمرود کے طلبہ کو اساتذہ نے پانچویں کلاس کے امتحان میں فیل کیا کیا ننھے طلبا سکول انتظامیہ کے خلاف پریس کلب جا پہنچے۔ طلبا نے الزام لگایا کہ اساتذہ نے لائق بچوں کو فیل کرکے اپنے رشتہ داروں کو اچھے نمبروں سے پاس کردیا اور ان لڑکوں کو زیادہ نمبر دیے گئے ہیں جو کلاس میں پڑھائی نہیں کرتے تھے۔ طلبا نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور اقربا پروری کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

No comments