Breaking News

بھارت بدترین دہشتگردی پر اتر آیا ،پاکستان اس پر خاموش نہیں رہ سکتا :سرتاج عزیز


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کی بربریت معصوم کشمیریوں پر جاری ہے اور آج پھر بھارتی فوج نے چار معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ بھارت بدترین دہشتگردی پر اتر آیاہے ،بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خاموشی اختیار نہیں کر سکتا ،عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کروائیں ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھی بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی گئی ہے اور عالمی برداری سے اس بربریت کو روکوانے کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا گیاہے۔
تفصیلات جانیے
کلک کر کے share کریں

No comments